سرکار، سردار اتحاد نے بلوچستان کی خواتین و بچوں کو شدید خطرات میں رکھا ہے۔ سنیٹر مشتاق احمد

288

پاکستانی سنیٹ میں جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج ڈیرہ بگٹی میں دو خواتین کو سروں اور چہروں پر برسٹ مار کر قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن سے انکے چہرے مسخ ہو گئے۔ بلوچستان میں خواتین اس وقت سب سے زیادہ ظلم کی چکی میں پس رہی ہیں۔

انہوں سوال کیا کہ کیا آئی جی پی بلوچستان، ان کو انصاف فراہم کریں گے؟

مشتاق احمد نے کہا کہ سرکار،سردار اتحاد نے بلوچستان کی عوام بالخصوص خواتین اوربچوں کو شدید خطرات میں رکھا ہے۔ خوف کی شدید فضا میں رشتہ دار مدعی بھی نہیں بنتے۔ کیا آئی جی، ڈی آئی جی ان خواتین کے مدعی بنیں گے؟

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی سماجی تنطیمیں خواتین کی آڑ لے کر اپنے نظریاتی ایجنڈے کو بڑھانے کے بجائے پاکستان کی مظلوم خواتین کے حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔