بلوچستان: دو واقعات میں بچہ جانبحق، ایک زخمی

216

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ڈیرہ بگٹی میں دو مختلف نوعیت کے واقعات میں بچہ جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور چتکان نیوکمپلکس ٹرمینل کے قریب نامعلوم زمیاد گاڑی نے ایک بچے کو کچل دیا۔ جسکی شناخت تیرہ سالہ محمود ولد محمد اسحاق عمر سکنہ گدر حال چتکان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے باعث مذکورہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول روڑ کراس کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس کو زمیاد گاڑی نے کچل دیا، مزید تفتیش پولیس سٹی کررہی ہے

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی سے اطلاعات ہیں نواب بازار میں برف فیکٹری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے، زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تاہم واقعہ محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔