ایک سطری حکم نامے میں زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈرجنرل ایڈورڈ موسکالیف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا جو اس وقت دونباس کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز ملک کے محصور مشرقی علاقوں میں روسی افواج کے خلاف لڑائیوں کی قیادت کرنے والے ایک اعلی فوجی کمانڈر کو برطرف کر دیا تاہم انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔
ایک سطری حکم نامے میں زیلنسکی نے یوکرین کی مشترکہ افواج کے کمانڈرجنرل ایڈورڈ موسکالیوف کو عہدے سے برطرف کرنے کا اعلان کیا جو اس وقت دونباس کے علاقے میں لڑ رہے تھے۔
زیلنسکی نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کی جگہ اب نیا کمانڈر کون ہوگا۔
موسکالیوف یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے فوراً بعد مارچ 2022 سے عہدے پرفائز ہوئے تھے۔