پنجگور اور تربت کے درمیان پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کونامعلوم افراد نے نذر آتش کر دیا

432

پنجگور اور تربت کے درمیان پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن کو نامعلوم افراد نے نذر آتش کر دیا۔

جس سے پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن اور یوفون موبائل فون کمپنی کی نیٹ ورک غائب ہوگئے اورچار روز گزر جانے کے باوجود نیٹ ورک بحال نہ ہو سکا۔

پنجگور بلوچستان کا واحد ڈسٹرکٹ ہے جو تاحال فائبر اپٹیک سسٹم سے منسلک نہیں ہے پنجگور میں مختلف فونز کمپنیوں کے نیٹ سروس پہلے سے بند ہیں اور لوگوں کا انحصار صرف پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس پر ہے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن نذر آتش کر نے کے بعد نیٹ ورک اور نیٹ سروس منقطع ہوگیا ہے۔

پی ٹی سی ایل ریونیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہا ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق ریپیٹر اسٹیشن کی مرمت میں ایک ہفتے لگ سکتا ہے پنجگور کے لوگ اس جدید دور میں بھی نیٹ سروس سے محروم ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل اور یوفون کا سسٹم بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔