بالی ووڈ ستارے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کی بندھن میں بند گئے

517

بالی ووڈ فلم اسکرین کا رومانوی جوڑا بلآخر حقیقی زندگی میں بھی جیون ساتھی بن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی آج جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں ہوگئی ہے اس حوالے سے ہلدی اور سنگیت کی تقریب گزشتہ روز ہوئی تھی۔

سدھارتھ ملہوترا نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ہماری پرمننٹ بُکنگ ہوگئی ہے، ہم اپنے آگے کے سفر کے لیے آپ کی محبت کے خواہاں ہیں۔

مختلف بالی ووڈ ستارے کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں شرکت کیلئے جیسلمیر پہنچے تھے بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان شرکت کررہے ہیں۔

ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں شادی کی تقریبات سیاحتی سیزن کے دوران کی جا رہی ہے اس لئے توقع کی جا رہی ہے کہ تقریباً 8 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

کیارا نے بھی شوہر کے ساتھ یہی تصاویر کیں اور کیپشن میں بھی انہی الفاظ کا انتخاب کیا۔

شوبز ستاروں کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔