خیبر میں پاکستانی فوج نے ایک نوجوان کو قتل کیا۔ منظور پشتین

370

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے کہا ہے کہ ریاستی سیکورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں مقامی نوجوان بلال کو گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کا پشتونوں کے قتل کا سلسلہ بدستور جاری ہے مگر اس بار پشتون خاموشی سے برداشت نہیں کرینگے۔

واقعہ کے خلاف خیبر کے عوام نے لاش روڈ پر رکھ کر تختہ بیگ کے مقام میں دھرنہ شروع کیا ہے۔ جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

منظور پشتین خیبر کے دھرنے پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ظلم کے خلاف اس دھرنے میں شرکت کریں۔