ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کی کارروائی، سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ریڈ کرتے ہوئے ملزم منیر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا۔ملزم کو جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قلات سے گرفتارکیا گیا۔
ملزم کے خلاف کارروائی سائبر کرائم سرکل کوئٹہ میں قائم خصوصی یونٹ نے کی یونٹ ٹو کاونٹر آن لائن چائلڈ ابیوز(UCOCA)بچوں کے آن لائن استحصال کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ یونٹ بین الاقوامی اداروں، ایجنسیوں اور انٹرپول سےموصول ہونے والی شکایات پر کارروائی کرتا ہے۔
ملزم منیر کے خلاف کارروائی بھی بین الاقوامی ادارے سے موصول ہونے والی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔ ملزم کے موبائل کوقبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھجوا دیا گیا۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔ مقدمے کی تفتیش جاری ہے۔
علاوہ ازیں چاغی لیویز فورس کی کاروائی ڈاکو گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کیو آر ایف ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے بشیراحمد، کو گرفتار کر لیا جنکے قبضے سے ایک عدد رائفل تین میگزین بمہ راونڈز اور مسروقہ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ملزممختلف روڈ ڈکیتی و دیگر گروہوں کے ساتھ ملکر وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا ملزم سے تفتیش جاری ہے۔