ژوب: پاکستان فوج کا زخمی اہلکار ہلاک

462

بلوچستان کے ضلع ژوب میں گذشتہ مہینے مسلح حملے میں زخمی پاکستان فوج کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک اہلکار کی شناخت حوالدار شدیع اللہ سکنہ لکی مروت کے نام سے ہوئی ہے۔ تاہم حکام نے تاحال اس کی تصدیق یا تردید نہیںکی ہے۔

گذشتہ سال کے آخری ہفتے میں پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں فورسزنے آپریشن کی، فائرنگ کے تبادلے میں فوج کا ایک اہلکار ہلاک دو زخمی ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور بھی  ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلح افراد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ آپریشن میںمصروف پاکستانی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک مسلح شخص مارا گیا جبکہ سپاہی حق نواز ہلاک اور دو اہلکار زخمیہوگئے۔

مذکورہ زخمیوں میں سے مزید ایک ہلاک ہوگیا جس کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی جبکہ آزاد ذرائع سے آئی ایس پی آر کےدعوؤں کی تصدیق نہ ہوسکی۔