بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی کا رہائشی صابر بلوچ رواں سال اپریل میں احتجاج کے دوراں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انکے زخم شدید گہرے تھے۔ پہلے آپریشن میں وہ کئی ہفتوں تک انتہائی نگداہشت کی وارڈ میں زیر علاج تھے تاہم آج وہ شدید زخموں کے اثر برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسے۔
یاد رہے کہ افغانستان سے متصل بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں رواں سال 15 اپریل کو پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے مقامی ڈرائیور حمید اللہ کی ہلاکت کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔
جب مظاہرین پاکستانی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی جانب روانہ ہوئے جہاں انہوں نے نعرے لگائے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا اس دوران پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے چھ مظاہرین زخمی ہوئے، جنہیں سول ہسپتال دالبندین اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ شدید زخمیوں صابر بلوچ بھی شامل تھے۔