کوئٹہ: سی ٹی ڈی کے جعلی مقابلے میں مارے گئے تابش وسیم کی یاد میں ریفرنس

367

منگل کے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار شال زون کے زیر اہتمام تنظیمی ساتھی وندر زون کے صدر تابش وسیم اور شہدائے خاران کے لئے تعزیتی ریفرنس کاانعقاد کیا گیا۔

تعزیتی ریفرنس میں بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیربلوچ ، بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
تابش بلوچ ایک باشعور سیاسی کارکن تھا، جسے 21 جون 2021 کو خضدار میں اسکے والد کے سامنے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا اور 17 مہینے کی اذیتوں کے بعد اس کو ایک جعلی مقابلے میں مار کر مقابلے کا نام دے کر شہید کیا گیا جو 75 سالہ ریاستی پالیسیوں کا تسلسل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے ہتھکنڈوں سے زیر ہونگے تو ایسے اقدامات سے سیاسی کارکنوں میں مزید جذبہ ہمت حوصلہ پیداہوگا ۔

مقرین نے مزید کہا کہ اب استعماری قوتوں نے نیا حربہ استعمال کرنا شروع کی ہے پرامن سیاسی کارکنوں کو اغوا کرو چند ماہ بعد انکو دہشت گرد ثابت کر کے انکو فیک انکاؤنٹر کے نام پہ شہید کرو ایسے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف باشعور سیاسی کارکنوں اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں صف اول میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔