ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے میچ میں نیوزلینڈ نے میزبان اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔
سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو فن ایلن اور ڈیون کونوے نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز اپنایا بالخصوص ایلن نے تمام آسٹریلین فاسٹ باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔
کیویز کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاور پلے میں 65 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 200 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤدھی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پوری ٹیم 18ویں اوور کی پہلی گیند پر 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔