دشت: پاکستانی فوج پسپا، جوابی حملہ میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے – بی ایل ایف

653

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ روز 30ستمبربروز جمعہ ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے دشت کے نلی کور میں پاکستانی فوج پر اس وقت گھات لگا کر حملہکیا جب دشمن فورسز اپنی جاری فوجی جارحیت کو وسعت دے کر ان علاقوں میں گھس آئی تھی۔ سرمچاروں نے خودکار بھاریہتھیاروں سے قابض پاکستانی فوج پر حملہ کیا جس سے 4 فوجی اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد شکست خوردہ دشمن فوج کی مدد کے لیے گن شپ ہیلی کاپٹر آ پہنچے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشت کے علاقے مزن بند میں گزشتہ آٹھ روز سے پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے۔ دشت، بل نگور، تمپ کیطرف بھی پاکستانی فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں پاکستانی فوجی جارحیت کا سلسلہ تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ جھڑپ میں دشمن فورسز کوشکست دینے کے بعد سرمچار بہترین گوریلہ جنگی حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔