لورلائی :لیویز ٹیم پر حملہ ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

361

لورلائی گھات لگائے مسلح افراد نے لیویزٹیم کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے-

اطلاعات کے مطابق لورلائی میں مسلح افراد نے لیویز کی گاڑی پر فائرنگ کھول دی، فائرنگ کی زد میں آکر نائب رسالدار حاجی خیرادین حمزازئی ہلاک جبکہ گولیاں لگنے سے مزید دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں-

واقعے کے بعد لیویز اور پولیس کی مزید نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے-

لورلائی لیویز انتظامیہ کے مطابق بدھ کے روز لیویز ٹیم میختر کے علاقے زڑہ براڈ میں کاروائی کے لئے جا رہی تھی کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کھول دی جس سے ایک گاڑی میں موجود تین اہلکار گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں میں ایک اہلکار جانبر نہیں ہوسکا-

انتظامیہ نے واقعہ میں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس اور لیویز حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے-