خضدار: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ڈاکٹر بازیاب

263

بلوچستان کے ضلع خضدار میں گریشگ سے چار ستمبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والا ایک شخص بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ گریشگ کو فورسز کے ہاتھوں ڈاکٹر کریم بخش بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔ لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لئے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے مذکورہ شخص کے بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہے کہ چار ستمبر کو روز خضدار کے علاقے گریشگ میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر باپ اور چار بیٹوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا تھا۔

خضدار گریشہ سے فورسز کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت خیر بخش ولد شئے محمد، داد کریم ولد شئےمحمد،مقصود ولد شئے محمد، نعیم ولد شئےمحمد، شئے محمد اور ڈاکٹر کریم بخش ولد بہار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پانچ تاریخ کو فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی جبری گُمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بلاک کیا، مظاہرین نے گریشہ سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پیاروں کی بازیابی کامطالبہ کیا تھا۔