کوئٹہ کان حادثہ، چار مزدور جانبحق

196
File Photo

کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 4 کانکن جانبحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرہ غرگئی کے قریب کان میں دم گھٹنے کے باعث 4 کانکن جان کی بازی ہارگئے جن میں سے دوکی شناخت محمد خان اور فضل الرحمن ولد سرور خان جبکہ دو کی شناخت تا حال نہیں ہوسکی ہے۔

جاں بحق افراد کی میتیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول منتقل کردیا گیا ہے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالےگئے جائینگے

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات کوئلہ کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں رواں سال 16 کے قریب کانکن حادثوں میں ہلاک ہوئے ہیںجبکہ گذشتہ ماہ مختلف کانوں میں حادثوں کی صورت میں 6 سے زائد مزدور زخمی ہوگئے تھے

مزدور تنظیمیں کوئلہ کانوں میں ان حادثوں کو سہولیات کی عدم موجودگی اور غیر معیاری آلات کو وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ان حادثاتکا شکار ہونے والے اکثر مزدوروں کا تعلق افغانستان و مقامی علاقوں سے ہوتا ہے

تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں حادثوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ اور کان مالکان کی جانب سےان حادثوں کو روکنے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں اور مزدور حادثوں کی صورت میں اپنے مدد آپ پرمجبور ہیں