گذشتہ شب بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ہونے والے حملے کی تصدیق پاکستانی سرکاری زرائع اور فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب فورسز کے پوسٹ پر حملہ کیا بعدازاں فورسز کے گشتی ٹیم اور حملہ آوروں کے درمیان بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں میجر عمر زخمی جبکہ سپاہی قیوم اور عاطف ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں میجر سمیت دس اہلکار زخمی و کم سے کم دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
تاہم آزاد ذرائع کیجانب سے فراہم کردہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کئی زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ ہرنائی کھوسٹ میں پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ و انکی مدد کیلئے آنے والے اہلکاروں کے گاڑِیوں کے قافلے کو گذشتہ رات شدید حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔