کوئٹہ میں زوردار بم دھماکہ

403
کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کا جائے وقوعہ

کوئٹہ کے وسطیٰ علاقے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

دی بلوچستان پوسٹ کوئٹہ کے نمائندے کے مطابق کوئٹہ شہر میں واقع جی پی او چوک کے قریب ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اب تک کم سے کم تین پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات کی تصدیق ہوسکی ہے۔

کچھ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے اور جانی نقصانات زیادہ تر پولیس اہلکاروں کے ہیں۔

واضح رہے کہ دھماکے کی جگہ بلوچستان اسمبلی کے انتہائی قریب ہے جہاں اب سے کچھ دیر پہلے صوبائی وزیراعلیٰ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

کوئٹہ میں پاکستان کے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی بھی موجود ہیں جسکی وجہ سے پورے شہر میں انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن جان لیوا بم دھماکے کے بعد یہ تمام دعوے غلط ثابت ہوئے۔

اپڈیٹ: آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کادھماکے کی جگہ کا دورہ۔‬
‫حملہ آورکانشانہ پولیس کی گاڑی تھی، خودکش حملےمیں 5پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد جاں بحق ہوئے اور 7 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے ہیں،آئی جی پولیس‬ بلوچستان۔