پاکستانی فورسز ہاتھوں بلوچستان سےپانچ افراد حراست کے بعد لاپتہ

137

آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستانی فورسز نے آواران سے باپ بیٹے کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا۔

ماسٹر محسن ولد صوالی اور عظیم ولد محسن سکنہ پیراندر آواران کو فورسز نے لاپتہ کر دیا۔

جبکہ تین جنوری کو پنجگور چتکان بازار سے گچک کلری کے رہائشی تین افراد، ڈاکٹر محمد گل ولد ولی محمد،محمد اسلم ولد دوست محمد،محمد حنیف ولد عبداللہ کو حراست بعد لاپتہ کر دیا۔