تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن کر اپنا جمہوری حق استعمال کیا، اختر مینگل

271

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ماضی میں جمہوری حکومتوں کو ہی گرایا ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی ایسا کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اگر بنے گی تو ادارے موجود ہوں، بی این پی تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کی رہائش گاہ پر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر کیااس موقع پر سردار اختر مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا حصہ بن کر اپنا جمہوری حق استعمال کیا اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو اس تحریک میں بھی پیش پیش ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن، بدامنی اور قبائلی دشمنیوں کو ہوا دی ہے، موجودہ حکومت نے ماضی میں جمہوری حکومتوں کو ہی گرایا ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، نوازشریف مجھ سے زیادہ بے بس ہے، کچھ دن بعد ایک اور شخص کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

جنہوں نے کرپشن، لوٹ مار کو فروغ دیا انہوں نے کہا کہ ہمارے نیک کام سے کرپٹ وبدعنوان حکومت اربوں روپے کی کرپشن سے ثابت ہوئی اگر اس کا خاتمہ ہو جائے تو اس سے اور کیا بہتری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ9 جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں شرکت کرینگے ہماری حکومت کے خلاف تحریک آئی اور واپس کر دی گئی ،جو لوگ آج جمہوریت کے چمپیئن بن کر دعویٰ کر رہے ہیں انہی لوگوں نے ہماری پارٹی میں دارڑ پیدا کر کے آج اقتدار پر براجمان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی تمام جمہوری اقدار کی حمایت کر تی ہے جو لوگ حکومت کی خاتمے کے حوالے سے کسی اور طرف اشارہ کر رہے ہیں یہ ان لوگوں سے پوچھا جائے جو یہ لوگ دعویٰ کر رہے ہیں۔