مستونگ: فورسز کا گھر پر چھاپہ، ایک شخص لاپتہ

300

مستونگ میں فورسز نے گھر پر چھاپے کے دؤران ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ میں 28 جون کی رات فورسز نے کردگاپ شہر میں واقعہ عبدالمطلب سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مار گھر میں توڑ پھوڑ کی گھر میں موجود افراد کو زدوکوب کیا۔

ذرائع کے مطابق گھر پر چھاپہ کے دؤران فورسز ایک نوجوان کو زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تاہم نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے-

یاد رہے گزشتہ سال 24 دسمبر کی رات بھی فورسز نے شخص عبدالمطلب سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے مزکورہ شخص کے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد بعد اپنے ہمراہ لے گئے-

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے قبل حراست بعد لاپتہ ہونے والے افراد بعد میں بازیاب ہوئے تھیں تاہم گزشہ روز لاپتہ ہونے والا نوجوان تاحال منظر عام پر نہیں آسکا ہے