بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پیرا ملٹری فورس ایف سی نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ دو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوممقام منتقل کردیا ہے۔
فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی شناخت نور اللہ ولد خالق داد سکنہ چمن کے نام سے ہوئی ہے۔
مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد افغانستان سے سامان پاکستان منتقل کررہے تھے کہ فورسز نے فائرنگ کرکے ایک کوقتل جبکہ دو کو حراست میں لیا ہے۔
لواحقین کے مطابق کل رات مقتول کی لاش کو کوئٹہ میں لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے، تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے نہیںآیا ہے۔
خیال رہے بلوچستان میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد افغانستان اور ایران سرحدوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
گذشتہ دنوں چاغی کے علاقے دالبندین میں ایف سی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس میں سوار ایک خاتون شدید زخمیہوئی۔
واقعہ کے بعد لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے فورسز کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ مشتعل افراد نے ایف سی کی ایک گاڑی کو آگ لگادی۔ اس دوران مظاہرین نے کی مبینہ تشدد سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔