اسپلنجی:فورسز نے کابو میں پورے گاؤں کو مسمار کردیا

645

اسپلنجی کے نزدیک کابو نامی خلق کو  فورسز نے بلڈوز کرکے کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔
مستونگ سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق سرکاری فورسز کی جانب سے کابو نامی گاؤں کو بلڈوز کرکے صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا۔

کابو نامی گاؤں کو تین سال قبل ایک فوجی آپریشن کے نتیجے میں خالی کرایا گیا تھا اور کابو میں میرعبدالنبی بدوزئی اور اسکے رشتہ داروں کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دیا گیا تھا لیکن آج صبح دوبارہ فورسز نے خالی گاؤں پر حملہ کیا گھروں کو مسمار کرنا شروع کردیا۔