تعلیم حاصل کرنے والے بھائی کو لاپتہ کیا گیا ۔ہمشیرہ دودا الہی

445

جبری طور پر لاپتہ دودا الہی کی ہمشیرہ نے کہا ہے کہ بھائی کو پاکستان خفیہ اداروں نے کراچی سے لاپتہ کردیا ہے-

سوشل میڈیا پر دودا ولد الہی کی ہمشیرہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں دودا بلوچ کی ہمشیرہ نے کہا کہ انکے بھائی دودا اور اسکے ساتھی گمشاد بلوچ جو کیچ کے رہائشی ہیں 7 جون کے علی الصبح خفیہ اداروں نے کراچی میں انکے کمرے سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے-

دودا بلوچ کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ دودا الہی کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا اور اپنے دوست کے ہمراہ رہائش پزیر تھے- خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری بعد بھائی اور اسکے دوست کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے- دودا الہی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ چند روز قبل انکے بھائی کے جگر کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث انکی طبیعت ناساز تھی-

دودا بلوچ کی ہمشیرہ نے انسانی حقوق کے اداروں اور بلوچ طلباء تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ وہ انکے بھائی کی بازیابی میں کردار ادا کریں-

طلباء کی جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین کل سے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کررہے ہیں-لاپتہ دودا بلوچ اور گمشاد بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں موجود بلوچوں انسانی حقوق کے تنظیموں طلباء و میڈیاسے کل ہماری احتجاجی کیمپ میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہیں-