تربت حملے میں 8 اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

910

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں آج ضلع کیچ کے تحصیل تربت میں فورسز گاڑی پر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے-

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ سرمچاروں نے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سر میں پرانے چونگی کے پاس پاکستانی فوجی کانوائے کے ایک مزدہ ٹرک کو صبح دس بجے کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں سوار 8 اہلکار ہلاک اور ٹرک میں موجود دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ 147 ونگ کا مزدہ ٹرک بم حملے میں مکمل تباہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض  فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے-

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوجی چوکیوں، قافلوں سے دور رہیں سرمچار ان کو کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام پر نشانہ بنا سکتے ہیں۔