مند اور پنجگور میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی این اے

672

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے کل صبح مند چکاپ ندی میں قابض فورسز کی چوکی میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بناکر ہلاک کیا۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں آج صبح پنجگور سراوان میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے محمد گل کو ہلاک کیا۔ محمد گل کو گذشتہ روز ہلاک کئے گئے ایم آئی کارندے رحمان عزیز کی نشاندہی پر نشانہ بنایا جو گذشتہ کئی سالوں سے ملا نویدُک نامی کارندے کی سربراہی میں بلوچ نوجوانوں کی شہادت اور اغواء میں ملوث تھا۔ محمد گل جس کو آج اُس کے انجام تک پہنچایا گیا 12 فروری 2022 کو شادی کور پسنی میں تنظیم کے کمانڈر ہدایت اللہ عرف بالاچ کی شہادت میں ملا نویدُک کے ہمراہ شامل تھا۔ یہ کارندے پنجگور اور گرد نواح میں منشیات فروشی، چوری، ڈاکہ زنی اور دیگر معاشرتی برائیوں میں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر پنجگور پولیس کو تنبیہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایم آئی اور قابض فوج کی ایما اور اشاروں پر ہمارے سرمچاروں کے تعاقب سے گریز کرے وگرنہ ان کو مقامی اور بلوچ ہونے کی وجہ سے دی گئی رعایت ختم کرکے نشانہ بنایا جائیگا۔ آج تعاقب کرنے والی پولیس ٹیم کو بلوچیت کی بناء پر نشانہ نہیں بنایا۔