حب زائرین کی بس کو حادثہ دو زائرین جانبحق

285

شاہ نورانی جانے والی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی-

ایدھی ذرائع کے مطابق در گاہ شاہ نورانی پر جاری سالانہ عرس سے واپس لوٹنے والے زائرین کی بس نورانی روڈ پر ناگن چڑھائی پر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی-

ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 2 زائرین جانبحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں-

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثے میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-