بیٹے کے جبری گمشدگی کے صدمہ سے والدہ کا انتقال

443

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت سبدان میں گذشتہ دنوں چار لاپتہ کیے گئے نوجوانوں میں شامل رزاق ولد برکت کی والدہ بیٹے کی جبری گمشدگی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق دشت سبدان میں گذشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا – جن میں نبی بخش ولد بہرام، رستم ولد کریم، رزاق ولد برکت اور شہداد ولد مراد شامل ہیں-

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بیٹے کی گرفتاری اور بعد ازاں لاپتہ کرنے کے صدمے سے دل کا دورہ پڑنے پر والدہ انتقال کر گئی۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان میں کئی لاپتہ افراد کی مائیں اپنے بچوں کی راہ تکتے اس دنیا سے چل بسے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے مظاہرے کے دوران ایسے مناظر دیکھے گئے ہیں کہ لاپتہ افراد کے والدین بے ہوش ہوگئی ہیں –

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے شکار بننے والے دو دہائیوں سے لاپتہ سیاسی کارکنوں کی والدین سمیت لواحقین غم اور پریشانی سے مختلف مسائل کے شکار ہیں –

لاپتہ افراد کی لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے یہی مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ اگر انکے پیاروں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں انہیں پیش کرکے سزائیں دی جائے -لیکن اس طرح سالوں سے انہیں لاپتہ کرکے پورے خاندان کو ازیت میں ڈال دیا جاتا ہے –

بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستانی فورسز کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور لوگوں کو جبری لاپتہ کرنے کی ذمہ دار ٹہراتے ہیں –