بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ اٹھائیس دسمبر کو کیچ کے علاقے کیلکور میں سرمچاروں کی گشتی ٹیم کا پاکستانی فوج سے شیزدان ڈاک کے مقام پر سامنا ہوا تو سرمچاروں نے قابض فورسزکی گاڑیوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے تین اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ بائیس دسمبر کو سرمچاروں نے رفیق ولد رضا محمد سکنہ دشت ڈنڈار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے ساتھی سرمچار کا بندوق چھیننے اور چہرے سے نقاب ہٹانے کی کوشش اور مزاحمت کی، جس پرفائرنگ کرکے اسے ہلاک کیا۔ وہ چوری، ریاستی مخبری اور دوسرے سماجی برائیوں میں بھی ملوث تھا۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ ریاستی فورسز کے ساتھ قابض فوج کے معاون کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔