27 فروری کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پیدل کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرتے ہوئے گلزار دوست ضلع پنجگور کی حدود میں پہنچ گیا –
بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کی بندش ،لاپتہ افراد کی بازیابی اور دیگر مطالبات کے حق میں تربت سول سوسائٹی کے رہنماء گلزار دوست پنجگور کے تحصیل گوارگو کے حدود میں داخل ہوچکے ہیں –
اس موقع پر مقامی لوگوں نے انکا استقبال کرتے ہوئے انکی جدوجہد کو سراہا –
ذرائع کے مطابق آج گلزار دوست نے سفر کو پرومی کراس سے شروع کیا ہے جہاں سابق صوبائی وزیر غلام جان بلوچ اور دیگر نے اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شریک ہوئے
دوسری جانب حق دو تحریک سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے پنجگور کے قریب تربت سول سوسائٹی کے کنوینئر گلزار دوست سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا اور انکی بھرپور تائید کی-
اس موقع پر ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ گلزار دوست کے تمام مطالبات جائز ہیں اور حق دو تحریک انکا بھرپور ساتھ دے گا-
خیال رہے کہ لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی، جبری گمشدگیاں بند کرنے، لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت بلوچوں کی زمینوں پر وفاقی اداروں کی قبضی. گیری اور منشیات کا پھیلاؤ روکنے سمیت دیگر بنیادی مطالبات کو لے کر گلزار دوست تربت سے درالحکومت کوئٹہ کی طرف پیدل لانگ مارچ کرریے ہیں –