گوادر میں فورسز پر دو حملے، ایک اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

1340

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فورسز پر ہونے والے دو مختلف حملوں میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

فورسز پر حملے گوادر کے علاقے پسنی اور بدوک کے مقام پر ہوئے ہیں۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر بدوک نامی علاقے میں گوادر سے جانے والی فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیرا میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی تاہم سرکاری ذرائع سے واقعہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

دریں اثناء گوادر کے سب تحصیل پسنی میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے پاکستان ائیر فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پسنی شہر کے اندر پاکستان کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کے پاکستان ائیر فورس کی گاڈی پر بم حملہ کیا گیا

پولیس ذرائع کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا، پی اے ایف کی گاڑی جوں ہی چیک پوسٹ کے قریب پہنچی تو دھماکہ ہوا دھماکے میں پاکستان ائیرفورس کے دواہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔