دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے ریسکیو حکام کو ایک شخص کی لاش ملی ہے–
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کو کوئٹہ کے ڈاکٹر بانو روڈ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہےجس کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہوسکی ہے–
لاش کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی گئی ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشیں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ دنوں کوئٹہ اور مستونگ کے علاقے سےپولیس نے دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی تھی–
مستونگ انتظامیہ کو ملنے والی لاش جبری طور پر لاپتہ نعمت اللہ ولد عرض محمد کی تھی لواحقین کے مطابق نعمت اللہ کو رواں سالپاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے لکپاس سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا تھا–
لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے مطابق بلوچستان سے ہزاروں افراد جبری طورپر لاپتہ ہے جبکہ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ان لاپتہ افراد میں سے متعدد کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جاتا ہے اور بعدمیں ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے تاہم ان میں سے کئی لاشوں کی شناخت مسخ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوتی–