کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکار ہلاک – آئی ایس پی آر

1008

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ کیچ میں سکیورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پرحملہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیک پوسٹ پر حملے میں 10جوان ہلاک ہوئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ کلیئرنس آپریشن میں 3 دہشت گردگرفتار بھی کیےگئے ہیں، واقعےکے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے بی ایل ایف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان کے مطابق حملے میں 17 اہلکار ہلاک اور بڑی تعداد میں اسلحہ ضبط کیا گیا۔

اس سے قبل اس نوعیت کے شدید نوعیت کے حملے بلوچستان کے علاقے بولان اور گرد نواح میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ اور چیک پوسٹوں پر حملے کے بعد قبضہ کرکے انہیں نذر آتش کیا۔