لاہور دھماکہ بلوچستان میں خواتین و بچوں پر پاکستانی فورسز کے حملوں کے ردعمل میں کیا

1895

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این اے لاہور میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دھماکے کا اصل ہدف پاکستانی بینک کے اہلکاروں سمیت پولیس گارڈ تھے جو دھماکے کی زد میں آکر متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کرنا چاہتے ہیں ہمارے دھماکے کا مقصد پاکستانی فورسز کی بلوچستان میں خواتین اور بچوں کے خلاف بدترین تشدد اور ہلاکت پر ایک احتجاج ریکارڈ کرنا تھاجس کے مقاصد ہم نے حاصل کرلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی فورسز بلوچ قومی آزادی کو کچلنے کے لئے ہماری زمین پر انتہائی فاشسٹ انداز ہماری نسل کشی میں مصروف ہے اس ظالمانہ فوجی کاروائی کو لاہور اور پنڈی سے کمان کیا جارہا ہے جب تک قبصہ گیر پاکستانی فوجی رجیم قومی آزادی اور فوجی انخلا کے معاملے پر حقیقی قومی لیڈر سے بامعنی مذاکرات نہیں کریں گے ہم پاکستان کے تمام شہروں میں اس کے معاشی تجارتی اور فوجی مفادات کو آگے بھی نشانہ بنائیں گے۔

مرید بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کی قیام تک جاری رہینگے۔