کراچی میں پشتون تحفظ موومنٹ کا احتجاج

286

سندھ کے مرکزی شہر ‏کراچی میں پریس کلب کے سامنے پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے رکن اسمبلی علی وزیر اور پی ٹی ایم کے دیگر گرفتار رہنماؤں کا سینئر وکیل قادر خان ایڈوکیٹ کو انصاف دلانے کیلئے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –

احتجاجی مظاہرے میں پی ٹی ایم سمیت فلاحی تنظیموں اور سینئر وکلا اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ و سمی دین بلوچ نے شرکت کی –

مظاہرین نے گذشتہ رات قادر خان ایڈوکیٹ کے گھر پر سندھ رینجرز کے چھاپے اور تشدد کے خلاف نعرہ بازی کی –

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رینجرز نے گذشتہ شب وکیل کے گھر پر چھاپہ مار کر دھاوا بولا اور انکے فیملی کو ہراساں کیا جبکہ اسکے بیٹے اسد خان کو اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے –

انہوں نے کہا اس ظلم، جبر اور ناروا سلوک کے خلاف کراچی پی ٹی ایم ہر قسم قربانی کیلئے تیار رہیگی-

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قادر خان کو انصاف دیا جائے انکے بیٹے کو فلفور رہا کیا جائے-