کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ہزارہ برادری کے 2 افرادجابحق 2 زخمی

343

کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق دو زخمی.

تفصیلات کے مطابق  کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر ناخیل آباد کے مقام پر موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے مچھ جانے والی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد حبیب اللہ اور عبدالحسین جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ سید مبارک اور یونس زخمی ہوگئے۔

جابحق ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے ۔