کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

481

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔