دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس کاڑی کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا –
اطلاعات کے مطابق پولیس گاڑی کو نامعلوم افراد اسپنی روڈ پر نشانہ بناکر فرار ہوگئے –
حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منقتل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس انتظامیہ نے واقعہ کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے –
یاد رہے گذشتہ روز بھی سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے-