بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز “جیرو کاپٹر” گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہوگئے تھے۔
بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔
ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔
ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی لاش کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔