تربت میں فوجی چوکی پر مسلح افراد کا حملہ

432

بلوچستان کے ضلع کیچ میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔

حملہ کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنیما چوک کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی پر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس حوالے اتنظامیہ یا فورسز موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں ماضی میں بھی فورسز پر اس طرح کے حملے ہوئے ہیں جنکی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔