بلوچستان: حب شہر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں

258

حب میں فضائی آلودگی کا مسئلہ نئی نہیں، فضائی آلودگی کے باعث مقامی افراد آئے روز اس مسئلہ پر احتجاج کرتے نظر اتے ہیں عوامی سطح پر شہر میں فضائی آلودگی کے خلاف متعدد کیمپئن چلانے کے باوجود مسئلہ حل طلب ہے –

حب چوکی بلوچستان کی سب سے بڑی صنعتی شہر ہے یہاں 200 سے زائد مقامی و غیر مقامی اسٹیلز ملز و دیگر صنعتیں قائم ہیں تاہم یہاں کے مقامی افراد فضائی آلودگی کے سبب شدید مشکلات کا شکار ہیں –

مقامی آبادی نے شکایت کی ہے کہ شہر میں بھڑتی آلودگی سے حب چوکی میں سموگ اور فضائی آلودگی کے باعث بچوں کی بڑی تعداد پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہے۔

مقامی افراد حب میں فضائی آلودگی اور اسموگ کی ایک بڑی وجہ فیکٹریوں سے نکلنے والی دھواں کو قرار دیتے ہیں تاہم شہریوں کی جانب سے متعدد بار شکایت کے باوجود اس مسئلے پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے –

عوامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ حب شہر میں بھڑتی آلودگی بڑی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے شہر کے مرکزی شاہراہ پر سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ سمندری حدود میں گڈانی شپ بریکنگ سمندری حیات کے نسل کشی میں مصرف ہے –

حب شہر بلوچستان کا ایک اہم و صنعتی شہر ہے یہاں بائیگو جیسی انٹرنیشنل و اٹک سیمنٹ ڈی جی کمپنی جیسے بڑی صنعتیں قائم ہے تاہم مقامی افراد کی شکایت ہے کہ ان فیکٹریوں سے نکلنے والا دھواں و کیمیکل ہوا اور پانی کے ذریعے مقامی آبادی کو منتقل ہورہی ہے –

مقامی حلقوں نے شکایت کی ہے کہ صوبائی حکومت اس اہم مسئلے پر توجہ نہیں دے رہی جبکہ محکمہ ماحولیات بھی خواب غفلت میں سورہی ہے –

انہوں نے حکومت و متعلقہ اداروں سے درخواست کی ہے کہ حب میں بھڑتی فضائی آلودگی کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے –