کیچ سے نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

365

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

نوجوان کو کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر چیک پوسٹ سے فورسز نے شناخت کے بعد حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ نوجوان کی شناخت اخلاق ولد نواز علی سکنہ تیرتیج آواران کے نام سے ہوئی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان بلوچستان یونیورسٹی سے بی اے کرچکا ہے جو گھر کے مالی حالات سے تنگ ہوکر اس وقت تیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو گذشتہ روز 16 نومبر 2021 کو آبسر چیک پوسٹ پر فورسز نے روکا اور شناختی کارڈ اور کاغذات چیک کرنے کے بعد اسے حراست میں لے کر لاپتہ کیا جو تاحال ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں کے اندر فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پچاس سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

دوسری جانب گذشتہ روز جھاؤ سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین افراد کی شناخت امام ولد منظور ، وحید ولد ہاشم اور سعید احمد ولد ہاشم کے ناموں سے ہوئی ہے۔