بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے حب چوکی میں سی ٹی ڈی مقابلے میں بی ایل ایف سرمچاروں کو مارنے کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن دو افراد کو مقابلے میں مارے جانے کا دعوی کیا گیا تھا وہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان دونوں کا بی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں،،کیونکہ دونوں، حیات عرف لشکران ولد نصیب اور رضا عرف دوستین ولد واحد بخش ساکنان آواران ستمبر کے مہینے میں لوکل ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے پاکستانی فوج کے سامنے سرنڈر کرچکے تھے۔ اس کے بعد دونوں کو ایک مہینہ پہلے اٹھا کر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ان کی حراستی قتل کو بی ایل ایف سرمچاروں سے مقابلہ قرار دینا دشمن کی حواس باختگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ واضح ہوگئی ہے کہ کوئی بلوچ قومی تحریک سے دستبردار ہوکر پاکستانی نظام پر بھروسہ کرے تو اس کا انجام یہی ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کا ساتھ دینے والے بلوچ قوم کے غصب سے بھی نہیں بچ سکتے۔