کوئٹہ میں دستی بم حملہ، تین افراد زخمی

289

بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں بدھ کی شب دستی بم کے دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے –

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ایک دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے –

دھماکہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا –

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کی ہے- دھماکے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے –