افغانستان، انگلش ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔ سابق انگلش کھلاڑی

134

سابق انگلینڈ کرکٹر نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

سابق انگلش کھلاڑی پیٹرسن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں صرف پاکستان یا افغانستان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ باآسانی انگلینڈ کو شکست دے سکیں۔

خیال رہے جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ ٹیم ابھی تک گروپ 2 ٹاپ ون ٹیم ہے اور انگلش ٹیم نے ابھی تک ایک میچ میں شکست نہیں کھائی ہے۔

دوسری جانب گروپ 1 میں پاکستان ٹاپ ون ہے، انہوں نے بھی ابھی تک ایک میچ میں شکست نہیں کھائی ہے۔

افغانستان گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر موجود ہے اور انہوں نے جاری ورلڈ کپ میں صرف ایک میچ میں پاکستان کے سامنے کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست کھائی تھی۔