مند : بی ایل ایف نے پاکستانی فوج پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

477

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ انتیس اکتوبر کو مند کے علاقے سنگستان میں قائم چوکی پر سنائپر حملے میں ایک فوجی کوہلاک کیا ۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تیس اکتوبرکی شام مند کے علاقے شیپچار میں سرحد پر باڑ لگانے والے پاکستانی فورسز پر حملہ کیا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے کہا ہماری اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔