گذشتہ کئی دنوں کی طرح آج دن بھر بھی بلوچستان کے علاقے دشت میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری،شیلنگ جاری رہی، پنجگور کے علاقے پروم میں بھی دن بھر ریاستی بربریت جاری رہی، دشت میں زمینی فوج نے کئی علاقوں میں آبادیوں پر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دشت و مند کے درمیانی پہاڑی علاقے مزن بند و گرد نواع میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری جاری رہی، گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری و شیلنگ کی ،جبکہ زمینی فوج نے بھی آبادیوں پر دھاوا بولا ہے، تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے فوجی آپریشن کی نقصانات کی تفصیل آنا باقی ہے،جبکہ بلوچ میڈیا ذرائع سنگر کے مطابق آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب پنجگور سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے پروم کے کئی علاقوں میں آبادیوں کو نشانہ بنا کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ لوٹ مار کی اور کچھ بلوچ فرزندوں کے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین
کوئٹہ: پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچز کے سفر پر 25 نومبر تک پابندی...
دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی تمام مسافر کوچ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
بلوچستان میں فوج کشی کی مخالفت کرتے ہیں۔ اسلم رئیسانی
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ماہیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک...
سیکورٹی صورتحال ، تیس کروڑ ڈالر سے بننے والا گوادر ایئرپورٹ کمرشل لحاظ سے...
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سی پیک پروجیکٹ کے لئے بنائے گئے ائیرپورٹ جسکا حال ہی میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام...
نوشکی، کوئٹہ اور تربت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل...
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمارے سرمچاروں نے تین مختلف حملوں...
تربت: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ
تربت شہر میں ایک زوردار دھماکا سنا گیا جس کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی ہے۔
پولیس...