نیشنلزم بارے کنفیوژن کی بیخ کنی فرائض میں شامل ہیں- بساک حیدر آباد

190

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی حیدرآباد زون کا جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت اقبال بلوچ منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل آصف بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ جنرل باڈی اجلاس میں تنظیمی امور و تجاویز ، تنقیدی نشست ، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے پر گفت و شنید کی گئی۔ ایجنڈوں پر سیر حاصل بحث و مباحث کے بعد تنظیمی فعالیت کے لئے متعدد فیصلے کیے گئے۔

جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکریٹری جنرل آصف بلوچ نے حیدرآباد میں تنظیمی فعالیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا بلوچستان سے نکل کر دوسروں صوبوں میں فعالیت اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ تنظیم ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مقیم بلوچ طلباء کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور تنظیم کی یہی کوشش رہی ہے کہ وہ دوسرے صوبوں میں تعلیم پذیر طلباء کے ساتھ تنظیمی تعلقات استوار کرکے انہیں بلوچ نیشنلزم کے بارے میں آگاہی کرے کیونکہ تنظیمی آئین میں ہی بات درج ہے کہ نیشنلزم ہی واحد نظریہ ہے جو بلوچ طلباء کو اتحاد کے جانب راغب کرسکتا ہے اور تنظیم بھی نیشنلزم کے نظریے کے زریعے اپنے فرائض انجام دیتے آرہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان تاریخ ہی سے مضبوط تعلقات استوار کرتے آرہے ہیں۔ بلوچ قوم تاریخ ہی سے مختلف وجوہات کی بناء پر سندھ میں پناہ گزیر ہوئے ہیں ۔ اب بھی بلوچوں کی خاصی تعداد حیدرآباد سمیت سندھ کے تمام شہروں اور اضلاع میں نظر آتی ہے۔ لیکن بر افسوس یہاں مقیم پزیر طلباء کے لئے اب تک کسی بھی تنظیم کے جانب سے کوئی سیاسی سرگرمیوں کا انعقاد نہیں کیا جاسکا۔ جس کی وجہ سے یہاں بلوچ نیشنلزم کی جانب سے متضاد رائے پائے جاتے ہیں۔ یہاں دانستہ طور پر بلوچ نیشنلزم کے بارے میں کنفیوزن پیدا کی جارہی ہے جوکہ باعث افسوس ہے لیکن تنظیم کی ہمہ وقت کوشش رہی ہے کہ جہاں بھی بلوچ نیشنلزم کو دانستہ یا غیر دانستہ طور پر کنفیوژن کا شکار کیا گیا تو ان عوامل کی بیخ بینی کرنا تنظیم کی اولین فرائض میں شامل ہوجاتا ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں تمام تنظیمی ممبران کو خاص طور پر مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم نے اپنے جدوجہد سے اپنے وجود کو حیدرآباد تک پہنچایا ہے اب تنظیمی ممبران کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ یہاں طلباء کی سیاسی تربیت کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دے کیونکہ تربیتی پروگرام کے زریعے طلباء شعوری ارتقاء کے عمل سے گزر سکتے ہے ان شعوری عمل سے گذرنے کے بعد طلباء اس قابل ہوسکے گی وہ غیرضروری پروپیگنڈوں کا شکار بننے کے بجائے ان کی بیخ بینی کرسکیں گے۔

تمام ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ حیدرآباد کی زونل کابینہ کی کارگردگی مطمئن کن ہے اور تمام زمہ داران اپنی تنظیمی زمہ داریوں کو بہتر طور پر نبھا رہے ہیں جس کے سبب تمام زمہ داروں کو برقرار رکھا گیا۔