بی آر پی کی جانب سے شہداء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

324

بلوچ آزادی پسند سیاسی جماعت بی آر پی کی جانب سے شہید زر خان بگٹی اور شہید نہال خان بگٹی کی چوتھی برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  بی آر پی کی جانب سے شہید زرخان بگٹی و شہید نہال خان بکٹی کی چو تھی برسی کی مناسبت سے بلوچستان میں  تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔

ریفرنس میں پارٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے شہداء کی یاد میں دومنٹ کھڑے ہوکر خاموشی اختیار کی ۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا شہید زرخان و نہال سمیت دیگر تمام  شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ کا دے کر قومی آزادی کے جنگ کی آبیاری کی ہے ۔ مقررین نے مزید کہا بلوچ سرزمین پر قابض فورسز  اور خفیہ اداروں نے تحریک سے وابستہ ہزاروں سیاسی  اور خالی ہاتھ کارکنوں کو بے دردی سے شہید کیا، لیکن قومی تحریک سے وابستہ فرزند اب بھی حوصلے اور ہمت ۔کے ساتھ تحریک سےوابستہ ہیں