پاکستان دہشتگردی کا گڑھ ہے، سہولیات واپس لیئے جائیں: اطالوی سینیٹ

407

 

اطالوی سینیٹ نے یورپی یونین کے سامنے یہ درخواست رکھی ہے کہ GSP کے تحت پاکستان کو یورپ میں حاصل تمام کاروباری مواقع اور نرمیاں واپس لی جائیں اور معطل کیا جائے کیونکہ پاکستان کی ذمین دہشتگردوں کی پرورش کیلئے استعمال ہوتا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی حالت انتہائی ابتر ہے۔

 

اطالوی سینیٹ کے حال ہی میں منظور ہونے والے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ” پاکستان ہمیشہ سے ہی عالمی دہشتگردوں کیلئے ایک محفوظ جنت رہا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کبھی عالمی انسانی حقوق، مزدوروں کے حقوق، عورتوں کے حقوق اور تحفظِ ماحول کے قوانین کی پابند نہیں رہا ہے۔ لہٰذا پاکستان کو کسی صورت یورپ میں کاروبار کے مواقعوں سے مستفید ہونے نہیں دینا چاہیئے۔

 

اس قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ حال ہی میں ایک پاکستانی کو اٹلی سے نیشنل سیکیورٹی کے تحت نکال دیا گیا تھا، یہ پہلا پاکستانی نہیں کہ جسے اٹلی سے نکالا گیا ہے بلکہ پاکستان دہشتگردوں کی جنت ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی رکنیت تب تک بحال نہیں کی جائے، جب تک کہ پاکستان انسانی حقوق کے ستائیس بنیادی قوانین کو لاگو نہیں کرتا اور اقلیتوں کی نسل کشی بند نہیں کردیتا۔