بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کو فورسز نے دوران حراست قتل کرکے لاش اسپتال منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک اور سنگ آباد میں دوران آپریشن حراست بعد لاپتہ ہونے والے غلام ولد شیہی کو فورسز نے دوران حراست قتل کرکے لاش اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اغواء ہونے والے اللہ داد تاحال لاپتہ ہیں۔
مذکورہ شخص کا ذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا جسے گذشتہ دنوں فورسز نے ایک شخص کے ہمراہ حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ کسی شخص کو فورسز نے دوران حراست قتل کیا ہو اس سے پہلے جون کے مہینے میں فورسز نے تمپ سے چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا جس کے بعد گہرام نادل نامی نوجوان کو دوران حراست قتل کرکے لاش اہلخانہ کے حوالے کیا گیا تھا۔